turky-urdu-logo

وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ترکیہ کو چین پاکستان اقتصادی راہداری میں شرکت کی دعوت

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے ترکیہ کو اربوں ڈالر کے پراجیکٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری  کا حصہ بننے کی دعوت دی۔

CPEC کو ایک "بہترین کامیابی” قرار دیتے ہوئے، وزیر  اعظم پاکستان کا کہنا تھا نے کہا کہ میں ترکیہ کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ تمام مالی مشکلات کے باوجود ہم آپ کیلئے ملین ڈالرز کا تحفہ لائے ہیں۔

پاک بحریہ میں میلجم کلاس کارویٹ ’طارق‘ کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان  نے کہا کہ یہی وقت ہے کہ ہم اپنے اسٹریٹیجک تعاون کو بڑھائیں، سی پیک ایک کامیابی کی شاہراہ ہے، ہم نے سی پیک کےدوسرے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں اور آنے والے وقت میں سی پیک سے بزنس ٹرانزیکشن میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم پاکستان نے ترکیہ کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیں مشترکہ ترقی اور خوشحالی کی کاوشوں میں شامل ہوں۔

اس موقع پر ترکیہ کے نائب صدر جیودت یلماز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے میلجم کی لانچنگ تقریب میں شریک ہوں، پاکستان اور ترکیہ کی حکومتوں اور عوام نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ترکیہ اور پاکستان کو سرحدی دہشتگردی کا سامنا ہے اور دونوں ممالک دن رات اس سے لڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ترکیہ کے نائب صدر جیودت یلماز نے بحری جہاز پی این ایس طارق کا افتتاح کیا ہے۔

 

Read Previous

Organizing a wedding for foreign spouses

Read Next

فوڈ ایگریکلچرل فیسٹیول: پاکستان کے زرعی ورثے کا 3 روزہ جشن

Leave a Reply