fbpx
ozIstanbul

پاکستان:17 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین کی ایک خوراک لگانا لازمی قرار

پاکستان میں 17 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے 15 ستمبر تک ویکسین کی پہلی ڈوز لگانا لازمی کر دی گئی ۔

پاکستان کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے چیئرمین اسد عمر کا کہنا ہے کہ 17 سال اور اس سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے 15 ستمبر تک ویکسین کی ایک خوراک لگوانا لازمی ہوگا،۔

طلبہ کے ٹرانسپورٹیشن عملے کے لیے 31 اگست تک ویکسینیشن لازمی ہوگی جبکہ 30 دستمبر کے بعد مکمل ویکسینیشن نہ ہونے پر اندورن یا بیرون ملک کے لیے ہوائی سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ مکمل ویکسینیشن کرانے میں ناکام رہے ہیں تو پاکستان میں سے باہر جانے اور پاکستان داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے شاپنگ مال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد شاپنگ مال جاتے ہیں، شاپنگ مال کے لیے بھی 31 اگست تک سنگل ویکسین جبکہ 30 ستمبر تک مکمل ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا ہے، اس لیے اگر ویکسینیشن مکمل نہیں کرائی تو عملہ کام نہیں کرسکے اور نہ ہی لوگ شاپنگ کے لیے جا سکیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ 17 سال اور اس سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے 15 ستمبر تک ایک ویکسین لگوانا لازمی ہوگا اور 15 اکتوبر تک مکمل ویکسینیشن نہیں کرائی تو وہ تعلیمی اداروں میں نہیں جا سکیں گے، والدین بچوں کی صحت کو اہمیت دیتے ہوئے ان کی ویکسینیشن لازمی کروائیں۔

این سی او سی کے چیئرمین نے واضح کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ سے مستفید ہونے والے اور اس کے عملے کے لیے 15 ستمبر تک ایک ویکسین لگوانا لازمی ہے جبکہ 15 اکتوبر کر مکمل ویکسینیشن نہیں کرائی تو سفر اور ملازمت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

علاوہ ازیں انہوں نے مزید بتایا کہ این سی او سی کے اجلاس میں فیصلے کیا گیا کہ ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس میں بھی 30 اگست اور 30 ستمبر کی پابندیاں لاگوہوں گی۔

اسد عمر نے موٹر ویز اور ہائی ویز پر سفر کرنے والے مسافروں پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے 15 ستمبر تک پہلی جبکہ 18 اکتوبر تک مکمل ویکسینیشن لازمی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہائی ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے 30 ستمبر اور 31 اکتوبر تک بالترتیب ایک اور دو ویکسینیشن لگوانا لازمی ہوگا۔

این سی او سی کے چیئرمین نے واضح کیا کہ کورونا سے متعلق نئی پابندیوں کے اطلاق کے لیے انتظامی معاملات میں مزید بہتری لائی جارہی ہے جبکہ اس میں ضمن میں ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 12 سال سے زائد کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کے لیے مخصوص ویکسین لگانے کا عمل یکم ستمبر سے ہوگا اور مختص کردہ سینٹرز پر ہی یہ ویکسین لگائی جائے گی تاکہ ان کا ریکارڈ برقرار رکھا جا سکے۔

ڈاکٹر فیصل نے واضح کیا کہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے مخصوص ویکسین کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے جس کےتحت مسافر کو اس ملک کا ویزا پیش کرنا ہوگا اور ساتھ ہی ویکسین کی ادائیگی کرنی ہوگی۔

انہوں نے وضاحت کیا کہ ایسی ویکسین کی ادائیگی اس لیے ہے کہ کیونکہ یہ طبی بنیادوں پر نہیں ہے بلکہ لوجسٹک ضرورت کے تحت فراہم کی جائے گی۔

پچھلا پڑھیں

ترکی:جنگلوں میں آگ بجھنے کے بعد زندگی واپس لوٹنے لگی

اگلا پڑھیں

اسلامک کوآپریشن یوتھ فورم کا اجلاس کل استنبول میں ہو گا

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے