turky-urdu-logo

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار روس کے کامیاب دورے کے بعد سینٹ پیٹرزبرگ سے روانہ

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس ذوالفقار روس کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد سینٹ پیٹرزبرگ سے روانہ ہو گیا۔ روسی بحریہ نے رواٸتی عسکری انداز میں پاک بحریہ کے جہاز کو رخصت کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران مشن کمانڈر اور کمانڈنگ آفیسر سے ہونے والی اہم ملاقاتوں میں میزبان حکام نے روس کی نیوی ڈے پریڈ میں شرکت پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔دورے کے اختتام پر پاک بحریہ کے جہاز نے روسی بحریہ کے ساتھ دوطرفہ بحری مشق عریبین مون سون میں بھی حصہ لیا۔

مشق کے دوران جدید بحری آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز کا روس کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا

Read Previous

واٹس ایپ نے ایک اور نیا فیچر متعارف کروا دیا

Read Next

ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو کا تیونس کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

Leave a Reply