کراچی قونصلیٹ میں ترک قومی خودمختاری،بچوں کے عالمی دن اور عید الفطر کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ترک قونصلیٹ جنرل جمال سانگو سمیت ترک اداروں، تنظیموں، پاکستان میں ترک کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کراچی قونصل جنرل جمال سانگو نے تقریب میں آئے تمام شرکا کو عید کی مبارک باد پیش کی اور بچوں کے عالمی دن کے حوالے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک بچے ہمارا اثاثہ ہیں۔ یہ ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ۔ہم ان کے روشن مستقبل کی جدوجہد میں لگے ہیں۔

کراچی قونصل جنرل جمال سانگو نے بچوں کے ہمراہ ملی نغمے پیش کیے ۔ بچے ہاتھوں میں ترک پرچم لہرائے ترکیہ سے اظہار محبت پیش کر رہے تھے ۔ بچوں نے اپنے قومی ہیروز کے حوالے سے مختلف پروگرامز اور ٹیبلوز بھی پیش کیے
