پاکستانی وزارت خارجہ کے سیکرٹری سہیل محمود کو ان کی مدت ملازمت پوری ہونے پر وزارت خارجہ کے سبزہ زار میں الوداعی عشائیہ دیا گیا، جس میں وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور افسران نے شرکت کی۔
ملک میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر عشائیے کو تقریب کی شکل نہیں دی گئی۔ سہیل محمود تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک وزارت خارجہ سے وابستہ رہے اور متعدد ممالک میں پاکستان کی سفارتی نمائندگی کی۔ بیرون ملک ان کی آخری تقرری بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی حیثیت سے تھی جس کے بعد انہوں نے سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں


