turky-urdu-logo

کابل: درسگاہ میں امتحان کے دوران خودکش دھماکہ، 19 افراد شہید

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک درسگاہ میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 19 افراد شہید ہو گئے۔

 کابل کے پولیس ترجمان خالد زادران کا بتانا ہے کہ جمعہ کی صبح کابل کی تعلیمی ادارے میں طالب علم امتحان دے رہے تھے کہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا، ے دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  دھماکا کابل کے مغربی علاقے دشت برچی کے علاقے میں ہوا جسے ہزارہ برادری کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

دھماکے کے بعد واقعے کی ویڈیو  اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جا رہی ہیں جبکہ افغان سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Read Previous

دنیا کی سب سے لمبی خاتون کی دلی خواہش پوری ،ترکش ائیر لائنز کے ذریعے پہلی بار جہاز کا سفر طے کر لیا

Read Next

پاکستان: سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ، اعلیٰ حکام کی شرکت

Leave a Reply