پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مسلسل پانچویں روز 100 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی۔
اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49 ہزار 59 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5 ہزار 1 سو 39 لوگوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسیز کی شرح 10.47 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار 3 سو 29 ہو چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر کیسیز کی تعداد 7 لاکھ 15 ہزار 9 سو 96 ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 27 ہزار 5 سو 61 ہو چکی ہے۔
صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسیز کی تعداد 26 لاکھ 8 ہزار 2 سو 84 ہو چکی ہے جبکہ 4 ہزار 5 سو 23 لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 5 ہزار 9 سو23 ہو چکی ہے اور اب تک 6 ہزار9 سو 8 لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
صوبہ بلوچستان میں متاثر ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار 1 سو 78 ہو چکی ہے اور ہلاکتیں 213 تک تجاوز کر چکی ہیں۔
صوبہ خیبر پختونخوا میں مریضوں کی تعداد 97 ہزار 3 سو 18 ہو چکی ہے اور 2 ہزار 5 سو 86 لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
صوبہ آزاد کشمیر میں 14 ہزار 2 سو 60 لوگ وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 3 سو 95 ہو چکی ہے۔
صوبہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 1 سو 3 ہو چکی ہے اور اب تک 1 سو 3 لوگ اس سے اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
