turky-urdu-logo

پاکستان میں کوویڈ 19 کے کیسز کی تعداد 100،000 تک پہنچ گئی

A police officer uses megaphone to disperse shopkeepers, who gather to reopen their shops at a closed electronics market, as the lockdown continues during the efforts to stop the spread of the coronavirus disease (COVID-19), in Karachi, Pakistan April 27, 2020. REUTERS/Akhtar Soomro

 پاک وزارت صحت نے بتایا کہ پیر کو پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی  اور اس کے ساتھ یہ چھٹا ہندسہ عبور کرنے والا 16 واں ملک بن گیا ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  4,728 نئے کیسز کے اضافے کے ساتھ ، پاکستان میں وائرس کے کیسز کی تعداد 103،671 تک پہنچ گئی ہے ، جو سعودی عرب سے بھی زیادہ ہے ، اور سب سے زیادہ کوویڈ 19 سے متاثرہ ممالک میں  15 واں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ جبکہ سعودی عرب 101،914 کیسز کے ساتھ پاکستان سے  پیچھے ہے۔

دریں اثنا ، مذکورہ عرصے میں مزید 62 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، جس سے وائرس سے ہونے اموات کی تعداد 2،067 ہوگئی ہے۔ جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 32،581 ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ، حکام نے اب تک ملک بھر میں 660،508 ٹیسٹ کروائے ہیں جبکہ مجموعی آبادی 200 ملین ہے۔

صحت کے ماہرین نے وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ گذشتہ ماہ کے آخر میں طویل عرصے سے کیے گئے لاک ڈاؤن کو ختم کرنے سے منسوب کیا ہے ، اور متنبہ کیا ہے کہ اگر موجودہ رفتار میں یہ تسلسل برقرار رہا تو ملک کا پہلے سے ہی کمزور صحت کا نظام جلد ہی کریش ہوسکتا ہے۔

پاکستان بھارت کے بعد جو دنیا کا پانچواں بدترین متاثر ملک ہے جنوبی ایشیائی خطے میں دوسرا بدترین متاثر ملک ہے۔

تاہم وزیر اعظم عمران خان نے  ایک اور سخت لاک ڈاؤن کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشرافیہ کے خیال سے اس سے معیشت تباہ  ہوگی اور غربت میں اضافہ ہوگا۔

 اتوار کو ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا  اس صورتحال میں دنیا کا تلاش کردہ واحد حل اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے جو ایس او پیز [معیاری آپریٹنگ طریقہ کار] کے ساتھ معاشی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔

Read Previous

پاکستان میں یومیہ کورونا وائرس سے اموات میں ریکارڈ اضافہ

Read Next

فیس بک پر 150 سے زائد کمپنیوں کے ساتھ صارفین کا ڈیٹا شیئر کرنے کا الزام

Leave a Reply