
اسلام آباد — پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔وزیراعظم نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے پر آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور صدر الہام علیوف کے بصیرت انگیز کردار کو قابلِ تعریف قرار دیا۔شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ معاہدہ خطے میں پائیدار امن اور ترقی کے نئے دور کی بنیاد ثابت ہوگا۔—