turky-urdu-logo

صدر ایردوان سے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی ملاقات

پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے دورہ ترکیہ کے موقع پر صدر ایردوان  وزرائے خارجہ و دفاع سمیت ترک جنرل اسٹاف کے کمانڈر اور ترکیہ کی بحری اور فضائی افواج کے کمانڈروں سے ملاقاتیں کیں۔

صدر ایردوان سے ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان بھی موجود تھے۔

صدر ایردوان نے پاکستانی فوج کی مہارت اور پیشہ وارانہ تربیت کی تعریف کی اور خطے کی سیکیورٹی اور امن کے لیے پاک فوج کی شاندار خدمات کو بھی سراہا

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ترکیہ کے سرکاری دورے کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور تربیتی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔

آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے ترک افواج کی کاوشوں کو سراہا۔

آرمی چیف کے دورے کے موقع پر ترک رہنماؤں نے رواں سال فروری میں ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے دوران پاکستانی آرمی انجینیئرز کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

اپنے دورے کے موقع پر آرمی چیف آف پاکستان نے ترکیہ کے بانی مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور ترک لینڈ فورسز کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔

Read Previous

پاکستان:ترک سفیر کی وفاقی وزیر ثقافت سے ملاقات

Read Next

صدر ایردوان کی انقرہ میں سوڈانی آرمی چیف سے ملاقات

Leave a Reply