پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں "گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال ٹو ایکشن” کے حوالے سے وزارتی اجلاس کے موقع پر اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کی
دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ نے ترکی کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ رواں سال نومبر میں پاکستان اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منائی جائے گی
وزیر خارجہ نے جموں و کشمیر کے تنازع پر ترک حکومت کی مستقل حمایت اور اصولی موقف پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے ہم منصب کو نام نہاد "حد بندی کمیشن” اور مقبوضہ جمعو ع کشمیر میں ہندوستان کے غیر قانونی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
علاوہ ازیں ملاقات میں بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ترکی کے کردار کو سراہا انہوں نے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے ترکی کے تعاون کو سراہا۔
دونوں اطراف نے اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور پاکستان ترکی تجارتی تعلقات کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
