turky-urdu-logo

پاکستان اور آذربائیجان کی دوستی کو 30 سال مکمل ہو گئے

پاکستان اور آذربائیجان کی دوستی کو 30 سال مکمل ہو گئے۔

آج دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ (9 جون 1992) منا رہے ہیں۔

آذربائیجان کی آزادی کے فوری بعد پاکستان نے اسے نہ صرف قبول کیا بلکہ سفارتی تعلقات قائم کئے۔

دونوں ملک آج ایک لازوال اور بے مثال دوستی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔

پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آج ہم آذربائجان اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ (9 جون 1992) منا رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے دو برادر ملکوں کے تعلقات، جو گزشتہ برسوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح پر پہنچ چکے ہیں، مزید ترقی کرتے رہیں گے۔

Read Previous

ترک ٹی وی سیریز غیر ملکیوں کو ترک زبان سیکھنے میں مدد دیتی ہے

Read Next

نیٹو سلامتی کا ادارہ ہے نہ کہ دہشتگردوں کی پناہ گاہ، صدر ایردوان

Leave a Reply