پاک ترک دوستی کو مزید فروغ دینے کے لیے ناشتے کے عالمی دن پر اسلام آباد میں ترک سفارت خانہ ترک کھانوں کے دسترخوان سے سج گیا۔اس تقریب کا اہتمام ترک سفیر کی اہلیہ کی جانب سے کیا گیا ،۔ ناشتے کی ٹیبل کو مختلف اقسام کے مزیدار ترک کھانوں سے سجایا گیا تھا ۔ تقریب کا آغاز ترک پیانو میوزک سے کیا گیا ۔ مہمانوں کو تر ک کھانوں پر مبنی ویڈیوز بھی دکھائی گئی ۔ تقریب میں ریفل کا انعقاد کیا گیا اور فاتح کو "ترک کزین ٹائم لیس ریسیپیز” کتاب بھی تحفے کے طور پر دی گئی
ترک سفیر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ تر ک کھانوں کا ہفتہ مئی کے آخری ہفتے میں شروع کیا گیا تھا تاکہ ہمارے پاکستانی دوستوں کو دنیا بھر میں مشہور ترک کھانوں سے متعارف کروایا جا سکے ۔ تقریب میں موجود شرکا نے ترک سفیر کی جانب سے اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ اس سے پاکستان اور ترکی کی محبت، دوستی کو مزید فروغ ملے گا


