پاک فضائیہ کے سربراہ نے اپنے دورہ ترکی کے دوران وفد کے ہمراہ ترک پریزیڈینسی آف ڈیفنس کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل دیمر سے ملاقات کی۔
دونوں ممالک کے درمیان اس ملاقات میں دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر ذور دیا گیا۔
اس دورے کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے ترک ایرو سپیس انڈسٹریز کا بھی دورہ کیا۔
اس دورے کو یقینی طور پر دونوں ممالک کے درمیان انڈر ڈویلپمنٹ پانچویں نسل کے لڑاکا طیارے کے تناظر میں تعاون کے نقطہ نظر سے خاصی اہمیت حاصل ہے۔
پاکستان اور ترکی خاص طورپر اپنے ان گوئنگ پراجیکٹس میں ایک دوسرے کے تجربات سے استعفاد ہ کرسکتے ہیں۔
