پاکستان میں ترک سفارتخانے اورپاک ترک معارف اسکولز کے تعاون سے 18 مارچ یوم شہداء اور چناکلے فتح کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تقریب میں شرکت کی۔

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس موقع پرہم اپنے تمام شہداء خصوصاً غازی مصطفیٰ کمال اتاترک، ان کے ساتھیوں سمیت، ہمارے قومی شاعر مہمت عاکف ایرسوئے اور زلزلے کی تباہی میں جاں بحق ہونے والے ہمارے شہریوں پر اللہ تعالیٰ سے رحمت کی دعا کرتے ہیں۔

آج کا دن اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ ترک قوم اپنے ملک سے کتنی محبت کرتی ہے۔

بچوں کی پرفارمنس نے حاضرین کو متاثر کیا اور چناکلے فتح کی یاد کو تازہ کیا۔

