turky-urdu-logo

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے شفافیت کے فروغ میں مدد ملے گی، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد —وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سے نہ صرف شفافیت میں اضافہ ہوگا بلکہ بدعنوانی کی روک تھام، وسائل کے درست استعمال اور ٹیکس نظام کو مؤثر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں قومی معیشت کو ڈیجیٹل بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عوامی خدمات کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید وسعت دی جائے تاکہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے۔وزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت معیشت کی جدید خطوط پر استواری کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے تاکہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کیا جا سکے۔

Read Previous

ترکیہ میں مقامی سوشل میڈیا ایپ "نیکسٹ” کی لانچنگ، ایپ اسٹور پر مقبولیت کی بلندیاں چھو لی

Read Next

پاکستان کی خلائی میدان میں اہم پیش رفت: ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو چین سے لانچ کیا جائے گا

Leave a Reply