پاک افغان ون ڈے سیریز میں سنسی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔
پاکستان نے افغانستان کا 301 رنز کا ہدف 49.5 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے، شاداب خان نے 48 رنز کی اننگز کھیل کر فتح میں اہم کردار ادا کیا، نسیم شاہ نے آخری اوور میں 2 چوکے لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔
افغانستان کی طرف سے فضل الحق فاروقی نے 3، محمد نبی نے 2 جبکہ مجیب الرحمان اور عبدالرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
															