turky-urdu-logo

مضبوط ایمان اور قرآن سے ربط کے بغیر ہمارا عروج ممکن نہیں ,صدر ایردوان کا محفلِ حسنِ قرات سے خطاب

انقرہ میں بیش تیپے نیشنز کنونشن اور کلچرل سینٹر میں حسنِ قرات کا مقابلہ کروایا گیا۔ جس کے گرینڈ فینالے میں ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ہمارا مضبوط ایمان اور قرآن پاک سے تعلق ہمیں ہماری منزل پر پہنچائے گا۔ اس کے بغیر ہماری بقا اور احیاء کا کوئی راستہ نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تاریخِ اسلامی سے لا فانی اور اٹوٹ رشتے ہیں ۔

اکیلے آیا صوفیہ کی سلطان محمد فاتح سے نسبت ہی ہمیں ہماری تہذیب و ثقافت سے جوڑے رکھنے کے لیے کافی ہے ۔ ہم نے آیا صوفیہ کو اسی لیے اس کی اصل کی جانب واپس لوٹایا۔ ہم ان اقدامات ایک عظیم تر ترکیہ کے روشن مستقبل کی بنیاد بنائیں گے ، ایسا ترکیہ زندگی کے ہر شعبے میں دنیا بھر پر فوقیت رکھے گا۔ کوئی آفت یا مصیبت ایسی نہیں جو ہمیں ہمارے رب کے شکر گزار بندے نہ رہنے دے۔

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ جب ہم ترکیہ کی صدی کی بات کرتے ہیں تو اس کا مطمعِ نظر صرف ساڑھے 8 کروڑ ترک شہری نہیں ہوتے بلکہ اس میں ایک عظیم الشان قوم بھی شامل ہے۔
ہم اسی طرح اپنے اس خواب کی تعبیر پا لیں گے جیسے ہم نے اپنے ہر وعدے کو پورا کیا۔

 

 

صدر ایردوان نے اپنے تبصرے کو یوں جاری رکھاکہ ترکیہ کی صدی سے ہمارا مطلب ایک وژن اور احیاء ہے جو نہ صرف ہمارے 85 ملین شہریوں بلکہ اس طرح کی ایک عظیم تہذیب کے خوابوں کو بھی پورا کرتا ہے۔ ہم اس مقصد کو بھی حاصل کریں گے، جیسا کہ ہم نے اب تک کی تمام کوششوں میں کیا ہے۔

مقابلہ حسن قرات کا اہتمام ٹی آر ٹی کی جانب سے کروایا گیا ۔ ٹی آر ٹی گزشتہ 7 برس سے ہر سال اس مقابلے کا انعقاد کرواتا ہے

Read Previous

آذربائیجانی سفارت خانے کا پاکستانی دارالحکومت میں شجر کاری کا اہتمام

Read Next

حالیہ ترکیہ انتخابات میں 50 لاکھ افراد پہلی بار ووٹ کاسٹ کریں گے

Leave a Reply