آذربائیجانی سفارت خانے کا پاکستانی دارالحکومت میں شجر کاری کا اہتمام

پاکستان میں آذربائیجانی سفارت خانے نے قومی رہنما حیدر علی یوف کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے پارک میں شجر کاری کا اہتمام کیا۔

تقریب میں آذربائیجانی سفیر خضر فرہادوف، انکی اہلیہ ترانہ فرہادوف، پاکستان کے وفاقی وزیر برائے فاٹا محمد طلحہ محمود، اسلام آباد سٹی ایگزیکٹو اتھارٹی کے سربراہ نور الامین مینگل، بیرونی ممالک کے سفیروں اور آذربائیجان کے سفارت خانے کے عملے نے شرکت کی۔

سفیر خضر فرہادوف نے جدید آزاد آذربائیجان کے بانی حیدر علی یوف کی بھرپور زندگی، عظیم سیاسی عزم اور آذربائیجان کی آزادی اور ترقی کے لیے کی گئی عظیم کاوشوں کا تذکرہ کیا ۔قومی رہنما حیدر علی یوف کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر 100 پودے لگائے گئے۔

علاوہ ازیں، آذربائیجانی سفیر اور انکی اہلیہ نے اسلام آباد سٹی ایگزیکٹو اتھارٹی کے سربراہ نور الامین مینگل سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے ساتھ ساتھ سفارت خانے اور سی ڈی اے کی جانب سے آئندہ مشترکہ تقریبات کا اہتمام بھی گفتگو کے موضوعات میں شامل رہا۔

Alkhidmat

Read Previous

ترکیہ ریاستی طاقت اور اپنی قوم کے اتحاد اور یکجہتی سے آفات پر قابو پا کر ترقی کے راستے پر گامزن ہے،صدر ایردوان

Read Next

مضبوط ایمان اور قرآن سے ربط کے بغیر ہمارا عروج ممکن نہیں ,صدر ایردوان کا محفلِ حسنِ قرات سے خطاب

Leave a Reply