ترکیہ کے وزیر خارجہ، حاقان فیدان نے سویڈن-ترکیہ سیکیورٹی مکینزم اجلاس کے بعد سویڈن کی وزیر خارجہ، ماریا مالمر سٹینرگارڈ اور وزیر انصاف گنر سٹرامر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں غزہ میں پائیدار امن کی امید ظاہر کی اور ترکیہ کی جانب سے انسانی امداد اور تعمیر نو کی کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا۔
فیدان کا کہنا تھا کہ، امید کرتے ہیں کہ، کوئی نیا تنازع پیدا نہ ہو۔ترکیہ اب اپنی سفارتی کوششیں غزہ میں انسانی امداد کے انتظام اور تعمیر نو کی کوششوں پر مرکوز کرے گا۔
وزیر خارجہ نے حالیہ دنوں میں جنگ بندی کے لیے سفارتی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ، ترکیہ امن کے لیے مسلسل کام کر رہا تھا۔ اب ہم تعمیر نو پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ لہٰذا یہ ضروری ہے کہ ، نہ صرف 20 لاکھ فلسطینیوں کے لیے، جو اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں ،بلکہ خطے کے استحکام کے لیے بھی جنگ بندی برقرار رہے۔
فیدان نے اس بات پر زور دیا کہ ،ترکیہ انسانی امداد کو ضرورت مندوں تک پہنچانے اور جنگ سے متاثرہ علاقے میں تعمیر نو کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر سویڈن کی وزیر خارجہ۔ ماریا مالمر کا کہنا تھا کہ، سویڈن دہشت گرد تنظیموں YPG، PYD اور گولینسٹ دہشت گرد تنظیم (FETÖ) کی کسی بھی صورت میں حمایت نہیں کرے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ،ہم نے واضح طور پر اظہار کیا ہے کہ، ہم ان تنظیموں کی کسی بھی صورت میں حمایت نہیں کریں گے جنہیں ترکیہ YPG، PYD اور FETÖ کے نام دئے ہیں۔
