آسکر اور ایمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم میکر شرمین عبید ہالی وڈفکشن فلم کی ہداہت کاری کے لیے تیار ہیں۔ پاکستانی فلم میکر آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ول اسمتھ سمیت دیگر افراد کی جانب سے پروڈیوس کی جانے والی سائنس فکشن فلم ’بریلینس کی ہدایت کاری کریں گے
اب خبر سامنے آئی ہے کہ ممکنہ طور پر وہ سائنس فکشن فلم کے ذریعے ہولی وڈ میں ڈائریکٹوریل ڈیبیو کریں گی۔
’بریلینس‘ (Brilliance) کی کہانی مارکس سیکی کے اسی نام کے ناول سے ماخوذ ہے، جس کی فلمی کہانی اکیوا گولڈس مین لکھیں گے جو کہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہوں گے۔مذکورہ فلم کو ول اسمتھ سمیت متعدد افراد پروڈیوس کریں گے اور اسے پیراماؤنٹ پکچر کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔
جبکہ فلم میں ول اسمتھ بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، کیوں کہ ابتدائی بات چیت میں انہیں کاسٹ کرنے کی کوئی بات نہی ہوئی۔
ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ آئندہ سال شروع کردی جائے گی اور اسے 2024 کے آغاز تک ریلیز کیا جا سکتا ہے۔
