turky-urdu-logo

سیرو سیاحت کے شوقین افراد کے لیے مفت ترکیہ گھومنے کا موقع

استنبول میں قائم رحمی ایم کوک میوزیم میں فن و ثقافت  کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں ترک وزیر کھیل سمیت  مختلف  شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد  نےبھی شرکت کی  ۔

اس تقریب میں ترک وزیر کھیل مہمت کاسپوگلو  نے کہا  ترک حکومت نے ترک  میوزیم میں مفت داخلے کا اعلان کیا ہے  جس کا مقصد دنیا بھر میں  ترک ثقافت ،کھیل، فنکارانہ   اور سفری سرگرمیوں تک کی رسائی فراہم کرنا ہے ۔ اور یہ ان نوجوانوں سیاحوں کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرے گا  جو ترک ثقافت  کو جاننا چاہتے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ  18 سے 25سال کے نوجوان مفت میں ڈیجیٹل میوزیم کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ کارڈ انہیں 1 جولائی سے 1اکتوبر 2022تک مفت ملے گا ۔  جس میں گالٹا ٹاور، گوریم اوپن ایئر میوزیم، پینٹنگ اور مجسمہ سازی میوزیم، پاموکلے ٹراورٹائنز اور زیگما میوزیم سمیت 300سے زائد میوزیم   موجود ہونگے اور یہ نوجوان  وہ اپنی پسند کے مختلف عجائب گھروں کا دورہ کر سکیں گے ۔

اسی طرح سیرو سیاحت کے شوقین نوجوانوں کے لیے بھی ترک حکومت  نے مفت رہائش کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ افرا15 جولائی سے یکم ستمبر  تک ترک کے81 صوبوں میں منتحب ہاسٹل میں مفت رہ  سکتے ہیں ۔ اس کے ساتھ سینما، تھیٹر، کنسرٹ، فیسٹیول اور کھیلوں کے مقابلوں کے ٹکٹ، مختلف برانڈز کے گفٹ سرٹیفکیٹ اور سفری ٹکٹیں بھی دی جائیں گی

Read Previous

فرانس میں روایتی ترک میلہ منعقد

Read Next

عازمین حج کے لئے ریاض الجنہ میں نماز کی ادائیگی کا دورانیہ 7منٹ مقرر کر دیا گیا

Leave a Reply