اتاترک ریپبلک ٹاور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے گزشتہ 21 سالوں میں اپنی تمام تر ترقی خدمت اور اپنےکام کی پالیسیوں سے حاصل کی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ایک انچ زمین یا کوئی فرد ایسا نہیں ہے جس نے ہماری جمہوریت اور ترقیاتی اقدامات سے فائدہ نہ اٹھایا ہو۔
انکا کہنا تھا کہ میں تمام ہیروز پر اللہ کی رحمت کی دعا کرتے ہوئے جنہوں نے اس سرزمین کو ایک ہزار سال تک ایک وطن بنانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، خاص طور پر چناقلعے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ ہمارے ملک اور قوم کو تمام دشمنوں، مصیبتوں اور بعی آفات سے محفوظ رکھے۔
چانکایا میں اتاکلے ٹاور کو انقرہ کی علامت کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے، صدر ایردوان نے کہا کہ اسی معمار کے ڈیزائن کردہ اتاترک ریپبلک ٹاور کے ساتھ، شہر نے ایک اور تاریخی علامت حاصل کی ہے۔
یہ بتاتے ہوئے کہ اتاترک ریپبلک ٹاور انقرہ کی سب سے اونچی عمارت ہے اور اسکی لمبائی 197 میٹر ہے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ یہ اپنے زائرین کو اپنی لائبریری، اسپورٹس ہال، کیفے ٹیریا، شادی ہال، نمائشی ہال، ریسٹورانٹ سب کو ایک ہی چھت کے نیچے دیکھنے کا موقع فراہم کرئے گا۔
انکا کہنا تھا کہ ٹاور کی چوٹی پر موجود سلجوک ستارہ پہلے ہی اپنے آپ میں انقرہ کی شان ہے۔
