
صدر رجب طیب ایردوان نے زلزلہ سے متاثرہ علاقے، زلزلہ زدگان اور سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں کی مدد کرنے والی بلدیات کے ساتھ افطارکیا۔
افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آفت زدہ زون کی شدت، 500 کلومیٹر سے زیادہ پھیلی ہوئی ہے، جس نے 11 شہروں اور 14 ملین افراد کو متاثر کیا ہے، اور سخت سردیوں نے حالات کو مشکل بنا دیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ 35 ہزار سے زائد اہلکاروں نے علاقے میں تلاش اور بچاؤ کی ٹیموں کے طور پر خدمات انجام دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے 90 مختلف ممالک کی 11,320 سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے بھی اس عمل میں ہمارا ساتھ دیا۔
امدادی ٹیموں کے ساتھ مجموعی طور پر 272 ہزار سرکاری اہلکاروں نے زلزلہ زدگان کو بچانے میں مدد کی۔ہمارے شہریوں نے بھی ہمت ہارے بغیر اپنے بھائیوں کی مدد کا کام جاری رکھا۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہماری میونسپلٹیوں نے زلزلے سے متاثرہ ہمارے صوبوں کے ساتھ بھائی چارے کا ایک پل بنایا ہے۔ 11 صوبوں میں، 284 میونسپلٹیز جن کے پاس سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں تھیں، اپنے 42,360 اہلکاروں کے ساتھ AFAD کے ساتھ مل کر کام کر رہی تھیں۔
بقیہ 523 میونسپلٹیوں نے بنیادی غذائی مصنوعات، لباس، رہائش، حرارتی اور حفظان صحت کی فراہمی میں لاجسٹک مدد فراہم کی۔
ہم زلزلہ زدہ علاقے میں کل 650 ہزار نئے گھر بنانے کا منصوبہ رکھتے ہیں، جن میں سے 507 ہزار رہائش گاہیں اور 143 ہزار گاؤں کے گھر ہیں۔
ہم ایک سال کے اندر ان میں سے 319 ہزار ان کے حقیقی مالکان تک پہنچائیں گے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ 85 ہزار سے زائد رہائش گاہوں اور گاؤں کے گھروں کی تعمیر شروع ہو چکی ہے اور ان میں سے 43 ہزار کی بنیاد رکھی جا چکی ہے۔