turky-urdu-logo

او آئی سی کا بھارت کیجانب سے یاسین ملک کی عمر قید پر تشویش کا اظہار

اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی)  نے بھارت کی جانب سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی  عمر قید  پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے۔

اوآئی سی  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘یاسین ملک اہم ترین کشمیری لیڈر ہیں جو آزادی کی پُر امن جدوجہد کی قیادت کر رہے ہیں’۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کشمیریوں کی حقیقی جدوجہدِ آزادی کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے،  بھارت سے تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم فوراً بند کرنے کا مطالبہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی عدالت نےکشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو 19مئی کو دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔

تاہم بدھ کے روز یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے 2 بار عمر قید کی سزا سنائی جب کہ ان پر 10 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔

Read Previous

آذربائیجان کا 104 واں یوم آزادی، قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

Read Next

ترکی ایک جمہوریہ ملک ہے اور ہمیشہ ایسا ہی رہے گا، صدر ایردوان

Leave a Reply