turky-urdu-logo

ترکی میں کورونا کیسز میں گراوٹ کا رجحان برقرار

ترک وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 314 مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 169 کورونا مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جس کے بعد ملک  بھر میں  مہلک وائرس سے مجموعی جانی نقصان  23ہزار664 تک ہو گیا۔

ایک دن میں1 لاکھ67ہزار211 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں921 مریضوں  میں وبا کی علامات ظاہر تھیں۔

اسی دورانیہ میں9ہزار109مریض کورونا کو شکست  دینے میں کامیاب ہو گئے جس  کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد22 لاکھ 46ہزار47 تک ہو گئی۔

Read Previous

ترکی نے 2021 میں سرمایہ کاری کے لیے 19 بلین ڈالرز مختص کر لیے

Read Next

ترکش ریڈ کریسنٹ نے 2020 میں 3 کروڑ 70 لاکھ افراد کی مدد کی

Leave a Reply