فیس بک نے صارفین کے لیے نیوز فیڈ کو مزید کنٹرول کرنے والے نئے فیچرز متعارف کروادیے۔
نئے فیچر کی مدد سے فیس بک صارفین اب باآسانی اپنی فیڈز کی الگورتھم رینکنگ کو بند کر سکتے ہیں اور نیوز فیڈ میں اپنی مرضی کی خبریں دیکھ سکتے ہیں۔
فیس بک نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنی مرضی کا مواد چن سکتے ہیں اور اسے دیکھ سکتے ہیں۔
فیس بک کا مزید کہنا ہے کہ نئے فیچر کے ذریعے نیوز فیڈ کو ترتیب دینے اور براوز کرنے میں آسانی ہوگی۔
فیس بک کے اس فیچر کا نام فیورٹس ہے۔
فیورٹس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی 30 پیجز کو منتخب کر سکتے ہےاور انکی خبروں کو اپنی نیوز فیڈ پر دیکھ سکتے ہیں۔
