turky-urdu-logo

شمالی کوریا نے پابندی کے باوجود دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کر لیا

شمالی کوریا کی جانب سے دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے جاپان کے ساحل میں دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا جو امریکی صدر جوبائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلا میزائل تجربہ ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت شمالی کوریا پر میزائل تجربے پر پابندی عائد ہے اور تجربہ کرنے کی صورت میں اسے دھمکی تصور کیا جائے گا۔

جاپان اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

تاہم جاپان کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے نتیجے میں اس کی بحری حدود میں میزائلوں کا ملبہ نہیں گرا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس سے قبل شمالی کوریا نے چند روز پہلے نان بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔

ایشیا پیسفک کے لیے امریکی کمانڈر کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا کے اس تجربے نے اس خطرے کی نشاندہی کی ہے کہ شمالی کوریا کا ممنوعہ اسلحہ کا پروگرام اس کے پڑوسیوں اور بین الاقوامی برادری کے خلاف ہے۔

Read Previous

ترک خاتون اول آمینہ ایردوان کو عالمی ایکشن ایوارڈ سے نوازا گیا

Read Next

ترکی کی مصر کو سوئز نہر میں پھنسے بحری جہاز کو ریسکیو کرنے میں مدد کی پیشکش

Leave a Reply