
نیشلسٹ موومنٹ پارٹی کے رہنما دیولت باہ چیلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترکیہ 6 فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلوں کے دھچکے سے ابھی پوری طرح باہر نہ آیا تھا کہ آدیامان اور شانلی اورفا میں شدید بارشیں سیلاب کی صورت اختیار کر چکی ہیں جو ایک اور بڑی تباہی ہے اس سیلاب میں 16 لوگ اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں، اور کئی افراد زخمی ہیں ۔
جہاں ایک آفت کے نشانات کو مٹانے کی پرعزم جدوجہد جاری ہے، وہیں ایک اور آفت کے ظہور نے ہماری قوم کو شدید دکھ پہنچایا ہے۔ترکیہ اپنے زخموں پر مرہم رکھنے کی طاقت رکھتا ہے۔ نئی صدی، نئی ٹربیونل زندگی؛ زلزلوں اور دیگر مسائل سے ترک ملت صدرارتی نظام حکومت کے مطابق نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
کوئی آفت ، مخالف پارٹی کی جانب سے بیانات ، بہتان ہمارے موقف کو نہیں توڑ سکتے نہ ہی ہمارے تاریخی مارچ میں یہ الزامات رکاوٹ بنیں گے ۔ ترک قوم غیر سنجیدہ، ہٹ دھرم اور ترک مخالف پالیسیوں کے خلاف آواز نہ اٹھانے والوں کو اپنے ووٹ کی قوت سے نکیل ڈالے گی ۔
انہوں نے زلزلے اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی اور ساتھ ہی ساتھ یہ دعا بھی کی کہ اللہ تعالیٰ ترکیہ اور ترک قوم کو ہر مصیبت سے محفوظ رکھے۔