TurkiyaLogo-159

آج کوئی نہیں ہارا، جیت ترکیہ کی ہوئی،صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی کمپلیکس میں اپنی جیت کے بات لوگوں سے پر جوش خطاب کیا۔

صدر ایردوان نے اپنے تبصرے کا آغاز یہ کہہ کر کیا کہ ہم ترکیہ سے بہت پیار کرتے ہیں، صدر ایردوان نے کہا کہ صدارتی انتخابات کا دوسرا دور بغیر کسی خاص مسائل کے مکمل ہوا۔ الیکشن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ہماری قوم نے ہمیں مزید 5 سال کے لیے صدارت سونپی ہے۔ میں اپنی قوم کے ہر فرد کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جس نے ہمیں ایک بار پھر ملک پر حکومت کرنے کی ذمہ داری کے قابل سمجھا۔

14 مئی اور 28 مئی کو تمام ووٹرز کا ان کی ترجیحات سے قطع نظر شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ میں ہر اس شہری کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو اندرون اور بیرون ملک انتخابات میں گئے، جنہوں نے اپنی مرضی کو برقرار رکھا اور ہماری جمہوریت کی مضبوطی کو ثابت کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ جیسا کہ آپ کو یاد ہے، ہم نے ہمیشہ کہا کہ ’ہمارے ملک میں کوئی بھی نہیں ہارے گا جب ہم جیتیں گے‘۔ مجھے وہی وعدہ دہرانے دو۔ آج کوئی نہیں ہارا۔ ہمارے 85 ملین شہریوں میں سے ہر ایک کی آج جیت ہوئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ انتخابی مدت کے بارے میں تمام تنازعات اور جھگڑوں کو ایک طرف چھوڑ دیا جائے اور اپنے قومی اہداف اور خوابوں کے گرد متحد ہو جائیں۔

 

Alkhidmat

Read Previous

صدر ایردوان کی جیت، عالمی میڈیا کی بھر پور کوریج

Read Next

2014 سے صدر ایردوان ترکیہ کی پسند

Leave a Reply