turky-urdu-logo

ترکی میں کورونا وائرس کی نئی قسم کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، ترک وزارت صحت





ترک وزیر صحت فرحتین کوکا نے ایک بیان میں کہا  ہے کہ ترکی میں کورونا وائرس کی نئی قسم کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔  

وزارت صحت نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ  پورے ملک سے حا صل کردہ نمونوں میں سے کسی میں بھی کورونا وائرس کی تبدیل شدہ شکل  کی تصدیق نہیں ہوئی۔

حالیہ دنوں میں برطانیہ سے آنے والے کورونا پازیٹو افراد میں بھی نئے قسم کے وائرس کی کوئی علامت موجود نہیں ہے۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ کنٹرول اور تحقیقات کے دوران عالمی ادارہ صحت کو وائرس کی صلاحیت اور تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

Read Previous

پاکستان کے نجی شعبے کو کورونا وائرس کی ویکسین امپورٹ کرنے کی اجازت

Read Next

طالبان اور افغان حکومت کے مذاکرات کا دوسرا دور 5 جنوری کو ہو گا

Leave a Reply