منگل کے روز نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے دو نئے کیسز سامنے آئے دونوں کا تعلق برطانیہ سے حالیہ سفر سے ہے ، جس کے بعد ملک میں 24 دن تک کوئی انفیکشن نہ ہونے کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔
نئے انفیکشن نیوزی لینڈ کے لئے سیٹ بیک ہے ، جس نے گذشتہ ہفتے کورونا وائرس کا کوئی نیا یا فعال کیسزنا ہونے کے اعلان کے بعد بارڈر کنٹرول کے سوا تمام معاشرتی اور معاشی پابندیوں کو ختم کردیا تھا، اور دنیا کا پہلا وبائی امراض کے بعد معمول پر واپس آنے والا ملک بن گیا تھا۔
تاہم وزیر اعظم جیکنڈا آرڈرن نے انتباہ کیا تھا کہ مستقبل میں نئے کیس سامنے آسکتے ہیں جب نیوزی لینڈ کے شہری وطن لوٹے گے یا کچھ دیگر افراد جن کو خصوصی شرائط پر واپس آنے کی اجازت دی گئی تھی۔
ڈائریکٹر جنرل برائے صحت نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا ، دو نئے کیسز جن میں ایک 30 اور 40 سال کی خواتین ہیں ، جنہوں نے ویلنگٹن میں ایک مرنے والے کے والدین سے ملاقات کی۔
اس سے ملک میں ریکارڈ شدہ کیسوں کی کل تعداد 1،506 ہو گئی ، جبکہ اموات کی تعداد 22 برقرار۔ نیوزی لینڈ کے 5 لاکھ افراد وبائی مرض کو مات دینے میں کامیاب ہوئے جب کہ برازیل ، برطانیہ ، ہندوستان اور امریکہ جیسی بڑی معیشتیں اس وائرس کی بدستور گرفت میں ہیں۔
اس کی بڑی وجہ سخت پابندیاں ہیں جس میں زیادہ تر کاروبار بند رہے اور ضروری کارکنوں کے علاوہ سب کو گھروں میں رہنا پڑا۔
آرڈرن یہ کہتے ہوئے محتاط رہیں کہ ملک “کوویڈ فری” ہو گیا ہے کیونکہ پوری دنیا میں وبائی امراض پھیل رہا ہے اور ملک میں نئے کیسز سامنے آنے کا امکان ہے۔
انہوں نے اس ہفتے کے آغاز میں کہا ، “میں نہیں چاہتی کہ نیوزی لینڈ کے لوگ یہ مانیں کہ وبا کے خلاف جنگ ختمہو گئی ہے نہیں جب حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔