turky-urdu-logo

امریکہ :پاکستانی طلبہ پر تیزاب پھینکنے والے شحص کی ایک ماہ بعد بھی شناحت نہ ہو سکی

امریکی شہر نیو یارک میں پاکستانی طلبہ پر تیزاب پھینکنے والے شحص کی اب تک  شناحت نہ ہو سکی۔ ایک ماہ قبل یہ افسوس ناک واقع امریکہ میں پیش آیا۔

امریکہ – اسلام تعلقات کونسل کے بیان کے مطابق 21 سالہ نافیہ اکرام پر   17 مارچ کو بے دردی سے تیزاب پھینکا گیا جس سے طلبہ کا چہرا، چھاتی، بازو  اور آنکھیں بری طرح مسخ ہو گئیں۔ نافیہ 15 دن ہسپتال میں رہیں اور بینائی سے محروم ہو گئیں ۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق نافیہ اپنی والدہ کے ساتھ گھر میں داخل ہونے لگیں تو ایک معلوم شحص نے ان پر  تیزاب سے حملہ کر دیا ۔ جس سے نافیہ بری طرح جلس گئیں۔  مجرم کالے رنگ کی جیکٹ میں دبلا پتلا شحص تھا۔

پولیس کے مطابق اب تک مجرم کی شناحت  نہیں ہو سکی اور  مجرم کی اطلاع دینے والے کو  ایک لاکھ ڈالر  انعام دیا جائے گا۔

 امریکہ- اسلام کونسل کا مطالبہ ہے کہ اس واردات کو مسلمانوں کے خلاف نفرت کے تحت رقم کیا جائے تاہم پولیس کی جانب سے ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

نافیہ حوفسترا یونیورسٹی کی طلبہ ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یونیورسٹی نے اس واقع کی شدید مذمت کی اور اسے نہایت سنگین قرار دیا۔

Read Previous

ارطغرل کی اداکارہ کو پاکستانی نوجوانوں کی طرف سے شادی کی پیشکش

Read Next

پاکستان اور ترک وزرائے خارجہ کی استنبول میں ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Leave a Reply