ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی کے سیزن 3 میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صدف شاہین کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی لڑکوں کی جانب سے کئی بار شادی کی پیشکش ہو چکی ہے۔
اداکارہ صدف ترکی میں شوٹ کیے جانے والے پاکستانی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شریک ہوئیں اور شو کے دوران پاکستان سے ملنے والی شادی کی پیشکشوں کے بارے میں اپنے فینز کو بتایا۔
صدف شاہین کا کہنا تھا کہ اگر کبھی انہیں کسی پاکستانی لڑکے سے محبت ہو گئی تو وہ ضرور اس سے شادی کرنا چاہیں گی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ مگر شادی وہ ایک ہی شرط پر کریں گی ، اگر انکا شوہر انکے ساتھ استنبول میں انکے ساتھ آکر رہے کیونکہ انہیں اپنے شہر سے بہت محبت ہے۔
صدف کا مزید کہنا تھا کہ ڈرامہ ارطغرل غازی کو پاکستانیوں نے بہت پسند کیا ہے اور پاکستانیوں کی طرف سے بہت محبت ملی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ انکے پاکستانی فینز انکے کام کو سراہتے ہیں جس سے انہیں بہت خوشی ملتی ہے۔
3 Comments
میں اپنے مضامین آپ کی سائیٹ کیلئے بھیجنا چاہتا ھوں۔۔۔۔
شادی کریں مگر پہلے ترکی جاکر دیکھیں کہ ان کا رہن سہن کیسا ہے۔ شادی کا مطلب ہے sacrifice
نوجوانوں کو ترک اداکاروں سے شادی کے خوب دیکھنے کی بجائے ملک و قوم کے لیے کچھ کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جس سے پاکستان اور ملت اسلامیہ کا سر فخر سے بلند ہو ۔ترک ڈرامہ ارتغرل غازی مسلمانوں بلخصوص نوجوان نسل میں جذبہ جہاد پیدا کرنے کی بہت اچھی کوشش ہے۔میری دعا ہے کہ خلافت عثمانیہ جلد قائم ہو اللہ ترک صدر طیب اردگان صاحب کو ضرور کامیاب کرے گا
پاکستان زندہ باد