
ترک صد ر ایردوان نے یہودی برادری کے روش ہشناہ، یہودیوں کے نئے سال کے موقع پر پرتپاک نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر، میری خواہش ہے کہ روش ہشناہ، جو کہ عبرانی کیلنڈر کے مطابق ‘نئے سال کی شام’ کی علامت ہے، تمام یہودیوں کے لیے خاص طور پر ہمارے یہودی شہریوں کے لیے صحت، امن اور خوشحالی لائے گا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ صدیوں سے مختلف مذاہب کے لوگوں کا امن و آشتی کے ساتھ ساتھ رہنا ان اہم خصوصیات میں سے ایک ہے جو ترکیہ کو مضبوط بناتی ہے۔
اس سال روش ہشانہ 25 سے 27 ستمبر تک منائی جارہی ہے۔
Tags: صدر ایردوان یہودیوں کا سال