انہوں نے کہا کہ کورونا اب بھی ہمارے درمیان موجود ہے مگر معاشرے کیلئے خطرہ نہیں۔
ادھر نیدرلینڈز اور فرانس نے بھی سخت ترین کورونا پابندیاں اٹھالی ہیں۔
علاوہ ازیں آج جرمنی میں 2 لاکھ اور اٹلی میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کورونا مریض سامنے آگئے جبکہ ترکی میں ریکارڈ 82 ہزار 180 کیسز رپورٹ ہوئے۔
بھارت میں مزید 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے۔
