
ترکی کے جنگلوں میں لگی آگ کو بجھے ابھی دس روز ہی گزرے تھے کہ یہاں پر زندگی لوٹ کر واپس آنا شروع ہو گئی ہے۔
ایک جلے ہوئے جنگل میں نئے پودے نے انگڑائی لی ہے جو زندگی کے لوٹ آنے کی امید ہے۔
ترکی کے جنوب مغربی صوبہ میں آگ لگنے کے باعث تباہ ہونے والے علاقوں میں ماحولیاتی زندگی بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔
جنگلی حیات کے ماہر یاسین الیمین نے ضلع مارمرس میں جلنے والے علاقوں میں ہریالی اور پرندوں کی واپسی کی تصاویر شئیر کیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ جنگل میں آگ کے اثرات کے اوپر تحقیق کر رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ انہوں نے دیکھا ہے کہ بہت تیزی سے یہاں کا ماحول بدلنا شروع ہو گیا ہے ، پرندے واپس آنا شروع ہو گئے ہیں ، جنگل ایک بار پھر چھوٹے چھوٹے پودوں سے ہرا بھرا ہونا شروع ہو گیا ہے اور جانوروں میں بھی خوشی کہ لہر دوڑ رہی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ جنگل اپنی اصل حالت میں بہت جلد آجائیں گے۔
28 جولائی کو ترکی میں ہزاروں درخت آگ کی نظر ہو گئے تھے۔
ترک حکومت نے 2 ہفتے کے دورانیہ میں آگ پر پوری طرح قابو پا لیا تھا۔
آفیشل اعداد و شمار کے مطابق آگ کے باعث 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔