
برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کی وفات پر حکومت پاکستان کا ملک میں یوم سوگ منانے کا فیصلہ کرلیا۔ ملک بھر میں سرکاری دفاتر پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
سرکاری سطح پر ملکہ برطانیہ کے ایک روزہ سوگ کی تجویز وزارت خارجہ نے دی تھی۔جبکہ وزیراعظم پاکستان نے کو یوم سوگ منانے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کو یوم سوگ کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ جبکہ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات پیر 19 ستمبر کو گرینچ معیاری وقت کے مطابق صبح دس بجے پرلندن میں ادا کی جائیں گی۔
اس بات کا اعلان برطانیہ کے شاہی تقریبات کے ارل نے ہفتے کے روزکیا ہے۔
ملکہ ایلزبتھ دوم تخت پر 70 سال تک فائز رہنے کے بعد جمعرات کواسکاٹ لینڈ میں واقع شاہی قلعہ بالمورل میں انتقال کرگئی تھیں۔ان کے تابوت کوآج قلعہ بالمورل سے ایڈنبرا لے جایاجائے گا اور پھروہاں سے منگل کو لندن منتقل کیاجائے گا۔
بعدازاں بدھ سے ملکہ کا تابوت آخری رسومات کی صبح تک ویسٹ منسٹرہال میں رہے گا،ان کی آخری دعائیہ رسومات لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں ادا کی جائیں گی۔
نارفوک کے ڈیوک ارل مارشل ایڈورڈ فٹزلان ہاورڈ نے بتایا ہے کہ ہم آنے والے دنوں میں اپنے فرض کو انتہائی دل جمعی سے انجام دیں گے بلکہ اپنے دور کی ایک نمایاں شخصیت کے شایان شان الوداع کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ بھی اپنا فرض ادا کریں گے۔