Turkiya-Logo-top

مائیکوروسافٹ نے ونڈوز 11 کا اعلان کردیا

مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس کا نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 11صارفین کو 5 اکتوبر 2021 سے دستیاب ہوگا۔

لیکن ونڈوز 11 ہر صارف کو فوری طور پر نہیں ملے گی کیونکہ مائیکروسافٹ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اسے بتدریج رول آؤٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور سب سے پہلے جدید ترین سسٹمز پر اس کی اپ ڈیٹ فراہم کی جائے گی ۔

صارفین کو ونڈوز 11 کب دستیاب ہوگی؟

مائیکروسافٹ کے مطابق 5 اکتوبر 2021 سے ، صارفین کو نئے سسٹم کی خریداری کے ساتھ ونڈوز 11 ملے گی۔

مائیکروسافٹ کو توقع ہے کہ ونڈوز 11 کا رول آؤٹ 2022 کے وسط تک مکمل ہو جائے گا ، لہٰذا آپ کو اپ گریڈ کرنے سے پہلے بھی کچھ مہینے انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

اگر آپ کے پاس ونڈوز 10 پی سی ہے جو اپ گریڈ کے لیے اہل ہے تو آپ کو اپ ڈیٹ کا نوٹیفکیشن موصول ہوگا ۔بصورت دیگر آپ خود بھی سیٹنگس ونڈوز اپ ڈیٹ پر جا کر اپ ڈیٹس چیک سکتے ہیں۔

ونڈوز 11 میں کیا نیا ہوگا؟

مائیکروسافٹ پہلے ہی ونڈوز 11 میں بہت سے نئے فیچرز کا انکشاف کرچکا ہے ، جن میں زیادہ منظم ڈیزائن ،اسنیپ لے آؤٹ ، مربوط مائیکروسافٹ ٹیمزاور ایک نیا مائیکروسافٹ اسٹور شامل ہے۔

مائیکروسافٹ نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز بھی مستقبل میں مائیکروسافٹ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکیں گی تاہم یہ فیچر فوری طور پر لانچ کے وقت دستیاب نہیں ہوگا۔

Read Previous

افغانستان سے آنے والے 350 سے زائد مسافر اسلام آباد میں قیام پذیر

Read Next

طالبان کے ابھی تک کے بیانات حوصلہ افزاء ہیں, پاکستانی وزیر خارجہ

Leave a Reply