
گزشتہ سال مارچ 2020 کے مقابلے اس سال مارچ 2021 کے دوران برآمدات میں 42.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
برآمدات میں اضافے کے بعد ترکی کو 18 ارب 9 85 ملین کا فائدہ ہوا ہے۔
وزیر تجارت روحصار نے ترکی ایکسپورٹرز اسمبلی (ٹی آئی ایم) کے صدر اسماعیل کے ہمراہ غیر ملکی تجارت کے اعداد وشمار کا اعلان کانفرنس کے دوران کیا ۔
وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ پچھلے سال مارچ کے مہینے کے مقابلے برآمدات میں 42.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے باوجود ترکی ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔