turky-urdu-logo

ناورے میں تیرکمان کے حملے سے 5 افراد ہلاک، 2 زخمی

ناروے میں مسلح شخص نے تیر کمان سے حملہ کرکے 5 افراد کو ہلاک اور  2 کو زخمی کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  ناروے کے جنوب مشرقی قصبے کونگسبرک (Kongsberg) میں مسلح شخص نے  تیر کمان سے  حملہ کرکے 5 افراد کو ہلاک اور 2 کو زخمی کر دیا۔

 پولیس کا کہنا ہے  زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے علاقے کے متعدد مقامات پر شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد اسےگرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعےکے محرکات کا فوری طور پر علم نہیں ہو سکالیکن تفتیش جاری ہے ۔

Read Previous

افغان حکومت نے کابل کے قدیم "بش بازار” کا نام تبدیل کر دیا

Read Next

لاہور میں ترک ادارے ٹِکا نے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا دیا، ترک سفیر مہمان خصوصی تھے

Leave a Reply