ملائیشیا — پاکستانی کراٹے اور تایکوانڈو چیمپئن طیبہ اشرف نے ملائیشیا میں جاری عالمی ہیروز تایکوانڈو چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 گولڈ میڈل اپنے نام کر لیے۔طیبہ اشرف نے جاپان، چین اور ملائیشیا جیسی تایکوانڈو کی ماہر ٹیموں کو سخت مقابلے میں شکست دے کر پاکستان کا پرچم سربلند کیا۔اس عالمی مقابلے میں 36 ممالک کے 6 ہزار ایتھلیٹس شریک تھے، مگر فیصلہ کن مقابلے پاکستان کے نام ہوئے۔فتح کے بعد طیبہ اشرف نے کہا:”یہ میری پوری پاکستانی قوم کے لیے 14 اگست کا تحفہ ہے۔”یہ کامیابی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پاکستانی خواتین کے لیے فخر کا باعث بنی ہے۔ طیبہ اشرف 13 اگست کو وطن واپس پہنچیں گی، جہاں ان کا والہانہ استقبال متوقع ہے۔
