turky-urdu-logo

ایک فلسطینی بچے کو ملبے کے ڈھیر کی بجائے کمرہ جماعت میں بیٹھا ہونا چاہیے، ملالہ یوسف زئی

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام دہائیوں سے جبر کا شکار ہیں۔

ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے غزہ میں بچوں، خواتین پر فضائی حملے اور مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر سٹن گرینیڈز کا استعمال، جبری تشدد، گرفتاریاں اور ہلاکتیں انسانیت کے خلاف جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے انسان بشمول مسلمان، عیسائیوں اور یہودیوں کے عالمی رہنماؤں سے فلسطینیوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ملالہ کا کہنا تھا کہ میں خصوصی طور پر ہر بچے کے تحفظ کا مطالبہ کرتی ہوں، ایک فلسطینی بچے کو ملبے کے ڈھیر کی بجائے کمرہ جماعت میں بیٹھا ہونا چاہیے، عالمی رہنماؤں کو فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Read Previous

مسئلہ کشمیر یواین قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا وقت آگیا، جنرل جاوید باجوہ

Read Next

غزہ میں عید کے روز بھی اسرائیلی طیاروں کی بمباری ، جنازے اٹھتے رہے

Leave a Reply