فرانسیسی صدر ایمانول میکرون کا کہنا ہے کہ ترک صدر سے اختلافات کے باوجود مذاکرات کرنا ضروری ہیں۔ دونوں رہمنا پیر کو برسلز میں ہونے والے نیٹو اجلاس سے قبل ملاقات کریں گے۔
میکرون نے ایک فرانسیسی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ترک صدر سے اختلافات ہیں اور ہم یہ بات تسلیم کرتے ہیں۔ لیکن اختلافات کے باوجود مل کر بات چیت سے مسائل کا حل تلاش کرنا بھی ضروری ہے۔
دونوں رہنما شام، لیبیا اور ناگورنو کاراباخ کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے علاوہ ازیں نیٹو ممبران کے حیثیت سے اسلحہ کی خیرو فروخت کے حوالے سے بھی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
