
وزارتِ ثقافت اور سیاحت کے مطابق پچھلے ماہ 3.8ملین غیر ملکیوں نے سیاحت کے لیے ترکی کا رخ کیا ۔ اپریل اور مارچ میں سالانہ بنیادوں پر غیر ملکی سیاحوں کی ترکی آمد 226 اور130فیصد رہی اور گزشتہ ماہ اس میں 308.5فیصد اضافہ دیکھا گیا۔جنوری2022سے اب تک 11.3ملین لوگ ترکیہ کا رخ کر چکے ہیں
وزارت اعداد وشمار کے مطابق جرمنوں نے مئی میں ترکیہ کاسیاحی مقامات کا دورہ کرنے والے قیر ملکی سیاحوں کا سب سے بڑا گروپ تشکیل دیا جو کہ آنے والوں میں سے تقریباً 13 فیصد ہے۔
گزشتہ ماہ 495,000 جرمن شہریوں نے ترکیہ کا رخ کیا جو کہ مئی 2021 میں 95,000 لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔
روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے باوجود مئی میں روس سے سیاحوں کی آمد میں سالانہ بنیادوں پر تقریباً 1,800 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ ماہ تقریباً 363,000 روسیوں نے ملک کا دورہ کیا، جب کہ 2021 کے اسی مہینے میں صرف 19,300 لوگوں نے ترکیہ کا رخ کیا ۔ تاہم جنگ کے باعث یوکرینی سیاحوں کی آمد کو کافی حد تک متاثر کیا ہے جنوری2022 سے مئی تک ترکی نے 243,000 یوکرائنی سیاحوں کا خیرمقدم کیا جب کہ ایک سال پہلے اس ملک کے 423,000 سے زیادہ افراد تھے۔
وزارتِ ثقافت اور سیاحت کے مطابق ترکیہ کا مقصد اس سال کم از کم 42ملین سیاحون کی میزبانی کرنا اور سیاحت سے 35 بلین ڈالر کی آمدنی حاصل کرنا ہے۔ ۔ترکیہ