turky-urdu-logo

ترک قونصل جنرل لاہور درمش باش طوغ کا جی سی یو لاہور میں اسلامی خطاطی نمائش کا دورہ

ترکیہ کے قونصل جنرل درمش باش طوغ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں منقعدہ سالانہ اسلامی خطاطی نمائش 2025 کا دورہ کیا۔ اس تقریب میں پاکستان کے مشہور خطاط منور اسلام کے فن پارے پیش کیے گئے۔

اس موقع پر قونصل جنرل نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی لائبریری سوسائٹی کو اسلامی خطاطی کے شاندار ورثے کو فروغ دینے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس نمائش کے انعقاد کے لیے یونیورسٹی کی انتظامیہ اور لائبریری سوسائٹی کی کوششوں کو سراہا۔

قونصل جنرل نے کہا کہ اسلامی خطاطی نہ صرف فن کا ایک شاہکار ہے، بلکہ یہ اسلامی ثقافت اور تہذیب کی عکاسی بھی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرامز کے ذریعے نوجوان نسل کو اپنے ورثے سے روشناس کرانا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے تقریب میں شرکت کے لیے دیے گئے دعوت نامے اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔

یہ نمائش نہ صرف اسلامی خطاطی کے فن کو اجاگر کرتی ہے، بلکہ یہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔

Read Previous

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان کی دمشق میں شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات

Read Next

عاکف سے اقبال تک

Leave a Reply