turky-urdu-logo

کورولش عثمان کے تیسرے سیزن کی پہلی قسط کا ٹریلر جاری

ترکی کا مشہور ڈراما سیریل کورلش عثمان جس کے دونوں سیزن پاکستان میں مقبول ہوئے اب اس کے تیسرے سیزن کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

اس سیزن میں عثمان کے روپ میں اداکار براق اوزچیویت ایک مرتبہ پھر اس کردار کو ادا کرنے کے لیے واپس لوٹ رہے ہیں۔

کورلش عثمان کا دوسرا سیزن ختم ہونے کے بعد ڈرامے کے ناظرین کو بے صبری سے اس کے تیسرے سیزن کا انتظار تھا۔

اب کورلش عثمان کے سیزن 3 کا ٹریلر انسٹاگرام اور یوٹیوب پر جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کورلش عثمان کی شوٹنگ کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہی۔

ڈرامے کے پروڈیوسر محمت بوزداغ نے کہا تھا کہ کورلش عثمان مزید 5 سے 6 سال تک جاری رہے گا اور یقیناً اپنے عہد کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہوگا۔

Read Previous

ترکی اور ازبکستان مل کر افغانستان کیلے جدو جہد کریں گے، ترک وزیر خارجہ

Read Next

27 ستمبر آذربائیجان کا قومی دن، سفارتخانے میں خصوصی تقریب

Leave a Reply