تاریخی ڈرامہ سیریل کورولش عثمان میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار بوراک اوزجیوت کی اپنی بیٹے کی دوسری سالگرہ مناتے ہوئے خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بوراک اوزجیوت نے اپنے بیٹے کی سالگرہ مناتے ہوئے چند تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں جن کو انکے فینز نے بہت پسند کیا۔

تصاویر میں بوراک انکی اہلیہ اور انکے بیٹے کرن کو سالگرہ کے موقع پر مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار نے سالگرہ کی دلی مبارکباد کے ساتھ تقریب سے دلکش تصاویر انسٹا گرام پر پوسٹ کیں۔
