turky-urdu-logo

مغربی ترکی منیسہ کا علاقہ” کولا "فلم دانوں کی توجہ کا مرکز کیوں؟

مغربی ترکی منیسہ کے علاقے کولا کو اپنے تاریحی اور عثمانی دور  کے فن تعمیر پر بنے خوبصورت گھروں کی وجہ سے فلم دانوں اور  پروڈیوسر ز میں خاصی مقبولیت حاصل ہے۔  یہ قصبہ تاریخی گلیوں اور مقامات کا حامل قدرتی طور پر ایک فلم سیٹ کا منظر پیش کرتا ہے خاص طور پر  تاریحی ڈراموں کے لیے۔

اس وقت بھی قصبے میں وزرات ثقافت اور سیاحت کے تعاون سے  فلم ” دی ٹیچر” کی شوٹنگ جاری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران فلم کے ہدایت کار مسلم شاہین نے فلم کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ بنیادی طور پر فلم ایک نوجوان پر مبنی ہے جو یورپ سے تعلیم حاصل کرنےکے بعد عثمانی دور کے اختتام پر آناطولین خطے میں استاد کی حیثیت سے بھرتی ہو ئے۔

فلم ترکی کے سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کی  مشترکہ  پروڈکشن ہے ۔ فلم میں ملی سلجوق، سیوتپ اوزالتون اور روحی سرل مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

شاہین نے مزید بتا یا کہ انہیں کولا کے لوگوں میں سنیما سے لگاو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ فلم کی شوٹنگ کے لیے انہوں نے ترکی کے کئی مقامات پر ریسرچ کی لیکن اپنی تاریح اور خوبصورتی کو لیے ہمیں کولا ہی اس فلم کے لیے بہترین مقام لگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کولا کی بلدیہ نے بھی ہمیں ہرممکن تعاون فراہم کیا ۔ کولا کے مئیر  حسین توسن نے بھی گھروں اور گلیوں کو تاریحی شکل دینے کے لیے  ہمارے ساتھ تعاون کیا ۔ مقامی عوام بھی نہایت خوش مزاج اور  مدد کے لیے آگے آگے رہی ۔

اس سے قبل  "اسٹرایک دی ہارلوٹ”  اور ” دی ونڈمل” جسی فلمیں بھی کولا میں شوٹ کی گئیں۔

Read Previous

کورونا وائرس ویکسین کی قیمت 4 ہزار سے 6 ہزار روپے ہو گی

Read Next

کورونا وائرس کی دوسری لہر: پاکستان میں تعلیمی ادارے 10 جنوری تک بند

Leave a Reply