turky-urdu-logo

ترک ہلال احمر نے 2024 میں 46 ملین افراد کو امداد فراہم کی

 ترک ہلال احمر، جو دنیا بھر میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے کوشاں ہے، نے 2024 میں 46 ملین افراد کو امداد فراہم کی، جس میں 10 لاکھ 22 ہزار 927 عطیہ دہندگان کا اہم کردار رہا۔

ترک ہلال احمر کی صدر، فاطمہ میرک یلماز نے بتایا ہےکہ،  2024 ایک مصروف ترین سال رہا، خاص طور پر 6 فروری 2023 کو آنے والے زلزلے کے بعد امدادی کاموں کو ترجیح دی گئی۔

یلماز نے کہا کہ، ہمارا مقصد ریاست اور عوام کے درمیان موجود خلا کو پُر کرنا ہے۔ ہم نے 2024 میں زلزلہ متاثرہ علاقوں میں مسلسل موجودگی یقینی بنائی اور تاجروں، کسانوں، نقد امداد، اور سماجی و اقتصادی منصوبوں کے ذریعے علاقے کو مضبوط کرنے کے لیے کام کیا۔

سال 2024 کے دوران، زلزلہ زدہ علاقوں میں 3.3 ارب ترک لیرا (118.8 ملین ڈالر) نقد امداد فراہم کی گئی ، جبکہ 450ملین ترک لیرا کی امداد 8 ہزار 700  تاجروں اور کسانوں کو دی گئی۔ علاوہ ازیں، سماجی بازاروں کی تعداد بڑھا کر 45 کر دی گئی، جبکہ ہلال احمر بوتیک کی تعداد 178 تک پہنچا دی گئی۔

ترک ہلال احمر نے 2024 میں33ملین افراد کو ترکییہ، 13ملین افراد کو بیرون ملک امداد فراہم کی،جس کے تحت مجموعی طور پر 46 ملین افراد مستفید ہوئے۔

یلماز کا کہنا تھا کہ، ہمارے عطیہ دہندگان اور رضاکاروں کی مدد سے ہم نے لاکھوں کہانیوں کو جنم دیا۔ یہ کہانیاں انسانیت کے لیے مہربانی اور نیکی کی کہانیاں ہیں۔ترک ہلال احمر کے رمضان اور قربانی کے پروگرامز جاری رہیں گے، جبکہ سماجی امداد اور تعلیمی منصوبوں کو مزید تقویت دی جائے گی۔

ترک ہلا ل  احمر نے 2025 میں امدادی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے اور ضرورت مندوں تک زیادہ مؤثر طریقے سے پہنچنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Read Previous

TIKA اور UNFPA کا جارجیا میں خواتین اور معذور افراد کے لیے صحت کی سہولیات میں تعاون کا منصوبہ

Read Next

امریکا نے صدر ایردوان سے حماس کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی درخواست کی: انٹونی بلنکن

Leave a Reply